سرحد پر خراب حالات کو لے کر جنرل سیکریٹری آل انڈیا تنظیم علما اسلام جمّوں و کشمیر کی وزیر برائے اوقاف و مال گزاری سے ملاقات

0
39

لازوال ڈیسک
جنرل سیکریٹری آل انڈیا تنظیم علمائ اسلام جمّوں و کشمیر مولانا سخی خان راٹھور نے وزیر برائے اوقاف و مال گزاری سے سرحد پر خراب حالات کو لیکر تفصیلی گفتگو کی جس میں انھوں نے وزیرِ موصوف سے یہ مطالبہ کیا کہ سرحد پر رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر متبادل زمین فراہم کی جائیں تاکہ سرحد والے لوگ امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی جی سکیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے بچّوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں – انھوں نے وزیر موصوف سے مطالبہ کیا کہ وقف کی جتنی اراضی پر فوج یا عام لوگوں کا ناجائز قبضہ ہے اسے آزاد کروا کے وقف بورڈ کے سپرد کیا جائے خصوصی طور پر اعلیٰ پیر پونچھ میں جو زمین فوج کے زیر قبضہ ہے اسے وقف کے سپرد کر دیا جائے – وزیر برائے اوقاف و مال گزاری عبدالرحمن ویری نے ان مطالبات کو سن کر یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ سے بات چیت کرنے کے بعد جلد ان مسائل کا حل کیا جائے گا – وزیر موصوف سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری آل انڈیا تنظیم علمائ اسلام جمّوں و کشمیر مولانا سخی خان راٹھور نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں اور یہ نہیں چاہتے ہیں کہ پونچھ میں کشمیر جیسے حالات پیدا ہوں لہذا جلد از جلد ان معاملات پر غور کر کے انہیں حل کیا جائے تاکہ عوام کی پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا