سرحدی کشیدگی برقرار اوڑی اور پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ، ایک فوجی اہلکار زخمی

0
0

یواین آئی

پونچھاوڑیشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے اوڑی سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ سے فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ اوڑی سیکٹر میں گذشتہ رات پاکستان کی طرف سے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ انہوں نے زخمی اہلکار کی شناخت 17 جاٹ کے پرم ویر سنگھ کے بطور کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اوڑی سیکٹر میں کچھ دنوں کے ٹھہراو¿ کے بعد ہونے والی اس فائرنگ سے سرحدی آبادی میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ہے۔ دریں اثنا پاکستان کی جانب سے ضلع پونچھ میں ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ’پاکستانی فوجیوں نے جمعہ کی صبح قریب ساڑھے نو بجے پونچھ سیکٹر میں ہلکے و خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ مارٹر شلنگ شروع کی‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی نے پاکستانی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بدھ کے روز راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا