سرحدی عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے: سید ناز علی شاہ

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع پونچھ چونکہ سرحد پر واقع ہے اور آئے روز یہاں شیلنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔ضلع پونچھ خواہ وہ تحصیل مینڈھر کا بالاکوٹ ہو یا پونچھ کا شاہپور قصبہ سیکٹر ہو سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں کئی بار اپنے عزیز و اقرباء کی لاشیں اٹھا چکے ہیں حالانکہ ریاست کے دیگر اضلاع بھی ایل او سی سے متصل ہیں مگر ضلع پونچھ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں بہت زیادہ ہوتی ہیں ۔کچھ عرصہ قبل ہی مینڈھر کے بالاکوٹ میں ایک ہی گھر کے پانچ لوگ گولہ باری کی زد میں آ کر زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جس سے آگے آنے والی ایک نسل ہی دم توڑ گئی اور ابھی حالیہ دنوں میں ہوئی فائرنگ میں گاؤں بانڈی چیچیاں میں ایک ہی جگہ دو معصوم جانوں س ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان باتوں کا اظہار کانگریس سیوا دل بلاک صدر ننگالی سید ناز علی شاہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک آپسی معاملات بات چیت سے حل کرتے تو کتنا ہی اچھا ہوتا نہ ہی سرحدوں پر بیٹھے بے گناہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوتے اور نہ ہی معاشی طور پر دونوں ممالک تعمیر و ترقی کی دوڑ میں رہتی دنیا کے مقابلے اتنا پیچھے ہوتے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے سربراہان خارجی و داخلی امور کے وزراء سے تعلقات میں بہتری لانے کی بھی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا