سربیا کو برکس سربراہی اجلاس میں دعوت کی امید

0
0

بلغراد، 12 اگست (یو این آئی) جنوب مشرقی یورپی ملک سربیا کو آنے والے دنوں میں روس کے شہر کازان میں ہونے والے 14ویں برکس سربراہ اجلاس کے لیے باضابطہ دعوت نامہ ملنے کی توقع ہے۔
سربیا کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر وولن نے خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں اس بار برکس سربراہی اجلاس کا حصہ بننے کے لیے آنے والے دنوں میں باضابطہ دعوت کی توقع ہے۔ میں برکس کی تقریبات میں شرکت کرنا چاہوں گا۔‘‘
واضح رہے کہ 2024 میں روس کے برکس چیئرمین شپ کے منصوبے میں روس کے 11 علاقوں میں 250 سے زیادہ پروگرام شامل ہیں۔ تقریب کی میزبانی وفاقی اور علاقائی انتظامی حکام، عوامی تنظیمیں اور کاروباری برادری کے نمائندے کریں گے۔ چودھویں برکس سربراہی کانفرنس 22-24 اکتوبر کو کازان میں منعقد ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا