واشنگٹن، 12 اگست (یو این آئی) امریکہ نے یو ایس ایس جارجیا جوہری آبدوز کو مغربی ایشیا میں تعینات کرنے اور ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز کی تعیناتی میں تیز لانے کا حکم دیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگن‘ نے اتوار کو وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ اطلاع دی۔ اس نے کہا ’’دفاعی سیکرٹری آسٹن نے ایف- 35 سی جنگی طیاروں سے لیس یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ کو سنٹرل کمانڈ کے علاقے میں اپنی آمدورفت کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جو یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ کی جانب سے پہلے ہی فراہم کی جارہی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔‘‘
پینٹاگن نے بتایا کہ اس کے علاوہ، دفاعی سیکرٹری نے یو ایس ایس جارجیا (ایس ایس جی این 729) گائیڈڈ میزائل آبدوز کو سینٹرل کمانڈ کے علاقے میں بھیجنے کا بھی حکم دیا ہے۔
مسٹر آسٹن اور مسٹر گیلنٹ نے فون کال کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں اور اسرائیل کے حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر آسٹن نے خاص طور پر مغربی ایشیا میں اپنے اتحادی کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے امریکہ کی تیاری پر زور دیا۔