’’سربلند یارب ہمیشہ پرچم ِاسلام ہو‘‘

0
0

بھدرواہ میں میلاد کے جشن پر پرچم اسلام کو سلامی پیش ،پروقار تقریب کے ساتھ میلاد نبی منایا گیا
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں جشن عید میلاد نبیؐ نہایت عقیدت سے منایا گیا۔ اس موقع پر مرکزی جامع مسجد میں عوام جمع ہوئی اور پھر جلوس کی شکل میں لوگ پاسری بس اسٹنڈ سے ہوتے ہوئے چنوت لنک روڈ سے ہوتے ہوئے مرکزی جامع مسجد پونچھا جہاں پر لوگوں نے پرچم اسلام کو سلامی پیش کی۔ اس کے بعد علامہ دین نے حضور پرنور کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ملت اسلامیہ کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ بعد ازاں نماز ظہر کے بعد جشن میلاد کا پرجوش پرگرام اختتام پزیر ہوا ۔اس دوران متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے ساتھ ساتھ جلوس کے ساتھ محکمہ طبی کی جانب سے ایمرجنسی ایبولنس کو بھی جلوس کے ساتھ رکھا گیا تھا اور اے ڈی سی بھدرواہ دل میر چوہدری ایس ڈی پی او بھدرواہ میر غفور و دیگر پولیس کا عملہ بھی جلوس کے تحفظ میں سرگرم عمل دیکھنے کو ملا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا