کہاعصمت دری کو روکنے اور خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے کو آگاہ کرنے کے لیے سینما کا کردار ضروری ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍عصمت دری کے ہولناک تجربے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اثرات کو بے نقاب کرنے والی فلم ‘انصاف’ کا پوسٹر بھاجپا کے ورکنگ صدر ست شرما کے ذریعہ بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں جاری کیا گیا۔وہیںجے اینڈ کے بی جے پی کے ورکنگ پریزیڈنٹ ست شرما نے پارٹی میڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوترا، سینئر لیڈر پردْمن سنگھ، منڈل صدر رویش مینگی اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ تمام لوگوں کی موجودگی میں ‘انصاف’ فلم کا پوسٹر جاری کیا۔
https://x.com/SatSharmaCA
ست شرما نے کہا کہ سماج میں جہاں ہم جدید اور تعلیم یافتہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہاں سماجی برائیوں کی نمائش کرنے والی فلم لانے میں ‘انصاف’ فلم یونٹ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے گھناؤنے جرائم ایسے وقت میں ہوتے ہیں جب خواتین تنہا یا بے بس ہوتی ہیں اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ایک باشعور معاشرے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ست شرما نے معاشرے پر زور دیا کہ وہ سماجی تبدیلی کا پرچم بردار بنیں اور معاشرے کو خواتین کا احترام کرنے کی تعلیم دیں، جو ہندو روایت کے مطابق ‘ماں بھگوتی’ کی ‘سواروپ’ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عصمت دری خود انسانوں کی طرف سے انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔