ڈاکٹر اندرابی نے عرس کی تقریبات کا جائزہ لینے کے لیے خانیار میں دستگیر صاحبؒ کے مزار پر حاضری دی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج خانیار سرینگر میں زیارت دستگیر صاحبؒ پر حاضری دی اور سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں وقف بورڈ کی طرف سے مختلف دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر اندرابی نے زائرین اور سہولیات کے انتظام میں شامل لوگوں سے بات کرنے کے بعد سہولیات کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر اندرابی نے مزار پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی میں تعاون کرنے پر ضلعی انتظامی اور دیگر تمام سرکاری محکموں کا شکریہ ادا کیا۔تاہم دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ دستگیر صاحبؒ کو کشمیر کی تمام کمیونٹیز احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ دستگیر صاحبؒ کی تعلیمات عالمی سطح پر مطابقت رکھتی ہیں، وہ روحانی فضیلت کا مظہر ہیں۔