ست شرما نے ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل کے ساتھ عوامی خدشات کے مسائل اٹھائے

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ؍؍سابق وزیر ست شرما (سی اے) نے آج ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل شیو اننت طائل، آئی اے ایس کے ساتھ چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن جے پی ڈی سی ایل سندیپ سیٹھ کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی اور بجلی اور بجلی کے بلوں سے متعلق عوامی خدشات کے کئی مسائل اٹھائے۔ شرما کے ساتھ ضلع صدر جموں بی جے پی پرمود کپاہی، بی جے پی خزانچی پربھات سنگھ، بی جے پی سکریٹری ایودھیا گپتا، منڈل صدور کیشو چوپڑا اور اتل بخشی، رویندر ٹکو اور کئی دوسرے بھی تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ میٹنگ میں عوامی تشویش سے متعلق ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل کے نوٹس میں مختلف مسائل لائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کچھ عرصے سے مختلف سطحوں پر متعدد آسامیاں خالی پڑی ہیں کیونکہ ملازمین ریٹائر ہوچکے ہیں اور انہوں نے ایم ڈی سے کہا کہ وہ آسامیاں پْر کریں تاکہ کسی کام میں رکاوٹ نہ آئے اور محکمے کا کام بہتر طریقے سے چل سکے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایم ڈی سے یہ بھی پوچھا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے حکومت کی طرف سے دی گئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے لیکن وہ لوگ اپنے واجبات ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ کچھ لوگ انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور ضرورت مند ہیں۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ تقریباً چار ہزار افراد کے پاس ایک لاکھ سے زائد کے بقایا جات ہیں لیکن وہ اپنی مالی مجبوریوں کی وجہ سے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان کے واجبات معاف کر دیں اور ان لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جائے۔ شرما نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل سے ان علاقوں کے بارے میں بھی بات کی ہے جہاں مناسب میٹرنگ کی گئی ہے لیکن پھر بھی انہیں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑ رہا ہے۔ شرما نے کہا کہ ان علاقوں کو اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا چاہئے اور ان علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہونی چاہئے۔ ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل اور چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن نے کہا کہ مسائل کو مناسب حکام کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جائے گا اور اس کا خوشگوار حل تلاش کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا