عمران خان
تھنہ منڈیمحکمہ زراعت کے سب ڈویژن درہال کی طرف سے تھنہ منڈی،پلانگڑھ اور درہال میں گرام سوراج ابھیان کے تحت بھنگائی اپر،پلانگڑھ و چوکیاں گاو¿ں میں کسان کلیان کارشالا کیمپس میںسب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر درہال محمد رفیق کی ہدائیت پر منعقد کئے گئے جن میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کے کسانوں کی اصلی آمدنی کیسے بڑھائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ مکی،دھان،سبزیوں،دالوں وغیرہ کو صیح طریقہ سے اگانے اس کی دیکھ ریکھ و دوائیوں کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ شہد کی مکھیوں،بھیڑ بکریوں کے پالن و دیسی کھاد تیار کرنے کے طریقہ بارے بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقع پر محکمہ بھیڑ پالن، پشو پالن و دیگر کئی محکمہ جات کے ملازمین کے علاوہ علاقہ کے پنچائیتی نمائندگان و معززین بھی موجود تھے جنہوں نے محکمہ ذراعت کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس قسم کے کیمپ منعقد کر کسانوں کو اہم جانکاری فراہم کی کسانوں نے امید جتائی کہ آئندہ بھی محکمہ کی طرف اس طرح کے پروگرام منعقد کر کسانوں کو فائیدہ پہنچایا جائے گا۔