آج تک کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے لوگ گھروں تک پہنچتے ہیں سڑک نہ ہونے سے عوام میں ناراضگی
اعجا ز کوہلی
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے دور دراز گائوں چھونگاں چرون آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے عوام الناس آج بھی سڑک کے بناء پیدل ہی سفر کنے پر مجبور بلند وبالا پہاڑیوں پر بسایہ گائوں ضلع پونچھ کی دو تحصیلوں کے درمیان واقع ہے جہاں ایک طرف تحصیل حویلی اور دوسری طرف تحصیل مینڈھر پائی جاتی ہے دونوں تحصیلوں کے پیچ اس گائوں میں پانی بجلی اور سڑک نہ ہونے کی وجہ سے عوام گوناں گوں پریشیان ہے علاقہ کے ایک بزرگ شخص محمد صادق نے نمائندہ اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالابن چرون سڑک کا ارتھ ورک کیا اور اب تک کئی سال بیت چکے ہیں لیکن سڑک کو گاڑی چلنے کے قابل نہیں کی گیا وہیں ایک سڑک جو شیندرہ سے ہوتے ہوئے کے جی ٹاپ کی طرف جومحکمہ گریف نے ارتھ ورک کیا جس کی زد میں علاقہ کے لوگوں کے باغات اور فصلوں کو کافی نقصان پہنچا جس کی نہ محکمہ نے بھر پائی کی اور نہ سڑک مکمل ہوسکی جس کی وجہ سے آج دوران بارش ملبہ لوگوں کی زمین میں بہہ کر آتاہے جس سے عوام کی زمینوں کو کافی نقصان پہنچ رہاہے فصلیں تباہ ہوجاتی ہے صادق نے بتایا کہ لوگ آج بھی پیدل سفر کررہے ہیں ٹھیکداروں نے سڑک کے ارتھ ورک کے نام پر کروڑوں کا گھوٹالہ کیا لیکن عوام آج بھی اچھی سڑک کو ترس رہی ہے انہوں نے لیفٹننٹ گورنر و ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چرون گاوں میں کم سے کم ایک عدد سڑک کو ٹھیک کیا جائے تاکہ سڑک آنے سے یہاں کے پانی و بجلی کا نظام درست ہوسکے ۔