سبز۔زعفرانی اتحادکاخاتمہ وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں پٹاخے چھوڑے گئے

0
0

یوپی آئی
سرینگربی جے پی کی جانب سے پی ڈی پی سے حمایت لینے کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے پٹاخے چھوڑے اور ڈھول بجائے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سرینگر ، گاندربل ، بڈگام ، کپواڑہ اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگوں نے بی جے پی ، پی ڈی پی اتحاد ختم ہونے کے بعد پٹاخے سر کئے۔ نمائندے کے مطابق شہر سرینگر میں دیر رات تک پٹاخوں کی آوازیں سنائی دیں اور لوگ بی جے پی کی جانب سے پی ڈی پی سے حمایت لینے پر خوشی کا اظہا کر رہے تھے۔ نیاز احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ پی ڈی پی ، بی جے پی نے ریاست جموںوکشمیر کے تشخص اور بھائی چارے کو خطرے سے دوچار کیا اور جب سے دونوں نے ہاتھ ملایا ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں حالات درہم برہم ہوئے ۔ مذکورہ نوجوان کے مطابق ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ کو اگر چہ مرکزی حکومت نے کچھ کرنے نہیں دیا تاہم اقتدار کی لیلیٰ سے چمٹنے کے باعث وہ لوگوں کو ہی بھول گئیں۔ فیاض احمد نامی ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ شہری ہلاکتوں پر اگر چہ ہرکسی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنا فرض ہے تاہم پچھلے دس دنوں سے جنوبی کشمیر میں فوج کے ہاتھوں تین معصوم جانیں ضائع ہوئیں تاہم سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو یہ بھی گوارا نہیں ہوا کہ وہ گھر والوں سے تعزیت کرتیں اور فوجی کارروائی کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کرتی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا