حالات کو درہم برہم کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا:پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید

0
0

یوپی آئی
سرینگرگورنر راج نافذ کرنے کے بعد پولیس سربراہ نے کہا کہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو تشدد کی طرف اُکسانے والوں کو بھی اب بخشا نہیں جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہاکہ وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشنز شروع کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کو مار گرانے کیلئے تمام طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی بحالی کیلئے لوگ پولیس کو ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہے ہیں تاہم شر پسند عناصر امن وامان میں رخنہ ڈالنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں اب اس کی ہر گزا جازت نہیں دی جائے گی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے حالات کو درہم برہم کرنے کے بارے میں پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بیٹھے افراد سوشل میڈیا کے ذریعے وادی کے نوجوانوں کو تشدد کی طرف دھکیلنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خصوصی نظر گزر رکھی جار ہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا