سانبہ پولیس نے ہائر اسکنڈری اسکول نند پور میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

اس سال سانبہ میںپولیس بیداری کے 22 مزید پروگرام منعقد کرنے جارہی ہے: ایس ایس پی سانبہ بینم توش
راکیش کمار
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے ہائر اسکنڈری اسکول نند پور میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر رام گڑھ سیکٹر کے سات اسکولوں کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کیجہاں طلباء کے والدین اور پی آر آئی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی سانبہ بینم توش اور پولیس کے دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے ۔وہیںپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بہترین طلباء کو دس،آٹھ اور چار ہزار کے انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ پانچ دیگر طلباء مقررین کو بھی سرٹیفکیٹس اور 2000 روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سانبہ نے بھی اظہار خیال کیا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ نشہ آور اشیاء سے دور رہیں۔وہیںسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ پولیس اس سال سانبہ ضلع میں مزید 22 بیداری پروگرام منعقد کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس ضلع سانبہ میں منشیات کے استعمال کے خاتمے کے لیے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں مزید سیمینار، سمپوزیم، مباحثے، ثقافتی مقابلوں اور کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ ایس ایس پی سانبہ نے مزید کہا کہ پولیس طلباء کے والدین اور سرپرست کے طور پر کام کر رہی ہے اور وہ اسکولوں اور کالجوں میں این سی سی کیڈٹس کو تربیت سمیت مطلوبہ کونسلنگ فراہم کرے گی اور ضلع میں سبھی کے ساتھ گہرا تعلق رکھے گی تاکہ قابل عمل معلومات حاصل کی جا سکیں اور مدد کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ہیروئن کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سپلائی کا تعلق ہے پولیس مرد اور عورت میں فرق نہیں کرے گی اور مجرموں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا