سائبر فراڈ سے بچنے کے لئے گول پولیس کی جانب سے بیداری مہم کا انعقاد

0
0

لطیف ملک
گول // سب ڈویژن گول کے صدر مقام میں سائبر فراڈ سے بچنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس نے بازار کے لوگوں کو بیدار کیا کہا آج کل جس طرح سے سائبر فراڈ ہوتے ہیں کہیں لوگوں کو پتا نہیں ہوتا ہے وہ اپنا پورا ایڈریس شیئر کرتے ہیں بعد میں جب اپنا اکائونٹ خالی ہوتا ہے پھر پتا چلتا ہے میرے ساتھ فراڈ ہوا ہے اسی کو لے کر گول پولیس نے مہم شروع کی ہے لوگوں کو جگہ جگہ پر جمع کرکے جانکاری دے رہے ہیں فراڈ سے کیسے بچنا ہے انہوں نے کہا اگر کوئی بھی غیر ریاستی نمبر سے اپ کو کوئی کال آرہی ہے پہلے اس کال کو اٹینڈ ہی نہیں کرنا ہے ۔اگر کیا بھی اپنا ادھار کارڈ نمبر بالکل شیئر نہیں کرنا ہے کوئی بھی اپنے کاغذات نمبر او ٹی پی شیئر نہیں کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ کہیں لوگ کروڑوں کے چکر میں اپنی عمر بھر کی کمائی کھو دیتے ہیں اس لئے کسی بھی لنک پر کلک نہیں کریں تاکہ اپنے آپ کو نقصان سے بچائیں نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ مہم ہماری کہیں دنوں سے چل رہی ہے اور آگے بھی یہ جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا ہماری یہی کوشش رہتی ہے غریب عوام کو نقصان نہ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا