سانبہ میں چھ زنگ آلودہ موٹار شیل برآمد

0
0

یواین آئی

جموں؍جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں جموں پٹھان کورٹ شاہراہ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے چھ زنگ آلودہ موٹار شیل برآمد کرکے ضبط کئے۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جمعے کی صبح جموں پٹھان کورٹ شاہراہ کے نزدیک چھ موٹار شیل برآمد کئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ کباڑ ڈیلروں نے پولیس کی گرفت سے بچنے کی خاطر زنگ آلودہ شیل شاہراہ پر پھینکے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا