پولیس نے 2 کھدائی کرنے والی ایکسویٹر سمیت 9 دیگر گاڑیاں ضبط کیں
راکیش چوہدری
سانبہ //یکے بعد دیگرے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ضلع بھر میں دو ایکسویٹر سمیت مزید نو گاڑیاں ضبط کر لی ہیں جو تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل ،کان کنی کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔وہیںایس ایچ او تھانہ وجئے پور، انچارج پولس چوکی رکھ امب ٹلی (پولیس اسٹیشن سانبہ) اور انچارج پولس چوکی راج پورہ (پولیس اسٹیشن گھگوال) کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں میں گشت کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دو ایکسویٹر (جے سی بی) کو ضبط کیا ہے جس میں رجسٹریشن اور بغیر رجسٹریشن کے تین ٹریکٹر ٹرالیاں،غیر قانونی تعمیراتی مواد کی نقل و حمل کے لیے علاقے میں مذکورہ گاڑیوں کو سانبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ، سانبہ کے حوالے کر دیا ہے۔