سالٹ کی ناٹ آؤٹ سنچری اور ہیری کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دی شکست

0
0

سینٹ جارج،// انگلینڈ نے سلامی بلے باز فل سالٹ کی 109 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری اور ہیری بروک کی شاندار بلے بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو گریناڈا کے سینٹ جارج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
حالانکہ ویسٹ انڈیز اس وقت پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔
انگلینڈ نے 223 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر سالٹ 56 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 109 رنوں کی سنچری والی اننگز اور اور ہیری بروک نے آندرے رسل کے آخری اوور میں تین چھکے، ایک چوکا اور ایک دو رم بنائے اور محض سات گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رن بناکر انہوں نے اوپننگ بلے باز سالٹ کے ساتھ 12 گیندوں پر 40 رنز کی شراکت قائم کرکے ایک گیند باقی رہتے ہی ٹیم کو فتح دلا دی۔
انگلینڈ کی سالٹ اور بٹل کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے محض 11.2 اوورز میں 115 رنز بنائے۔ جوس بٹلر نے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹون نے 18 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
اس سے قبل نکولس پورن نے صرف 45 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا۔ روومین پاول نے 39، شیرفین ردرفورڈ نے 29 اور شائی ہوپ نے 26 رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر نے محض پانچ گیندوں پر ناٹ آؤٹ 18 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کا اسکور چھ وکٹوں پر 222 رنز تک پہنچا دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید کو دو وکٹ ملے اور عادل رشید اور گڈاکیش موتی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا