رگھورام راجن کی وزیراعلی تلنگانہ سے ملاقات

0
0

حیدرآباد۔// آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے آج وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ان کی جوبلی ہلز میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رگھورام راجن جو مرکزی حکومت کے مالیاتی امور کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، نے اپنے تجربات سے وزیراعلی کو واقف کروایا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ریاست کی موجودہ معاشی صورتحال اور ریاست کی معاشی ترقی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے سلسلہ میں دونوں نے تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔تلنگانہ کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رگھورام راجن نے کئی تجاویز پیش کیں۔ اس ملاقات کے موقع پر نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکا، وزیر آئی ٹی سریدھربابو،چیف سکریٹری شانتی کماری، اسپیشل فائنانس سکریٹری رام کرشن راؤ اور وزیراعلی کے پرنسپال سکریٹری شیشادری بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا