سات برسوں سے بقایا تنخواہوں کیلئے جد و جہد کر رہے ہیں :وی آر ایس

0
70

ریاستی وزیر اعلیٰ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
شلپا ٹھاکر
جموںآل جموں و کشمیر ایس آر ٹی سی ،والنٹیئر ریٹائرڈ امپلائز ایسو سی ایشن جموں و کشمیر کے بینر تلے اور دیو راج بالی صدر وی آر ایس کی قیادت میں یہاں پریس کلب جموں کے سامنے دیرینہ مانگوں کے پیش نظر ایک احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے اپنے مطالبات کو لیکر ٹرانسپورٹ انتظامیہ اور ایس آر ٹی سی انتظامیہ کے خلاف زور دار نعرے بازی کی ۔وہیں مظاہرین نے کہا کہ انتظامیہ ہماری بقایا تنخواہوں کو واگزار نہیں کر رہی ہے جس کیلئے ہم گزشتہ ساتھ برسوں سے جد و جہد کر رہے ہیںاور پیسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی ملازمین اپنا بہتر علاج و معالجہ نہ کر وا سکے اور دنیا سے چل بسے ۔مظاہرین نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ میں خصوصی مداخلت کی جائے تاکہ ہم راحت کی سانس لے سکیں ۔اس موقع پر پریم ناتھ ، دوندر سنگھ، بلوندر سنگھ ، بی بی شرما و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا