سابق رْکنِ اسمبلی اور پی ڈی پی لیڈر سید بشیر اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

0
115

ممتاز سیاسی لیڈر چودھری انور پھامبڑا نے بھی اپنے کارکنان سمیت اپنی پارٹی جوائن کی
سید محمد الطاف بخاری نے نئے اراکین کا پْر تپاک استقبال کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ جنوبی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان، سابق وزیر اور پی ڈی پی لیڈر سید بشیر نے ساتھیوں اور کارکنان سمیت اپنی پارٹی جوائن کرلی ہے۔ اس ضمن میں آج پارٹی صدر دفتر سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پارٹی لیڈران نے سید بشیر اور اْن کے ساتھیوں کا اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ راجپورہ حلقہ سے ایک اور اہم سیاسی شخصیت جنہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، غلام حسن قاضی تھے۔ سید بشیر اور غلام حسن قاضی اپنی ٹیم سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہو گئے۔
ایک علاحدہ تقریب میں، ممتاز سیاسی کارکن اور کوکرناگ پیپلز الائنس کے چیئرمین چودھری انور پھمبرا نے بھی اپنے کارکنوں سمیت آج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ چوہدری انور ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سابق سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔علاوہ اس کے، جنوبی کشمیر کے ترال علاقے اور سرینگر کے ڈل گیٹ سے بھی کئی سیاسی کارکنوں نے آج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تفصیلات کے مطابق دوڈمرگ ترال کے سیاسی کارکنوں کا گروپ آج پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہو گیا۔ نئے آنے والوں میں عبدالغنی وانی، ذاکر حسین، مطلوب حسین، محمد شفیع، محمد قاسم، شبیر احمد، اور دیگر اشخاص شامل تھے۔ وہ اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہو گئے۔اسی طرح سرینگر کے ڈل گیٹ سے خواتین سیاسی کارکنوں کے ایک گروپ نے بھی آج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں محترمہ تاجہ، محترمہ جمیلہ، محترمہ حنیفہ، محترمہ عرفانہ، محترمہ شکیلہ اور دیگر کارکنان شامل ہیں۔
پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری اور دیگر معزز پارٹی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’مجھے اہم سیاسی شخصیات کو اپنی پارٹی میں شامل ہوتے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ ہمارے ساتھ اہم سیاسی رہنماؤں کی شمولیت اس بات عندیہ ہے کہ لوگ ہمارے ایجنڈے اور پالیسیوں پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔ میں آپ میں سے ہر ایک کو پارٹی میں پْرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ ہم مل جل کر جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے اور یہاں کے عوام کو سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔‘‘
اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اْن میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، ریاستی سیکرٹری اور گاندربل ضلع کے پارٹی انچارج حاجی پرویز احمد بٹ، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، صوبائی کوآرڈی نیٹر جاوید احمد میر، پارٹی کی یوتھ ونگ کے صوبائی سیکرٹری اور ڈی ڈی سی آری پل ترال منظور احمد گنائی، صوبائی صدر راجہ منظور احمد، پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی صدر دلشادہ شاہین، صوبائی سکریٹری خواتین ونگ افروزہ خان، سابق ڈی ڈی سی اونتی پورہ اور خواتین ونگ کی ضلع پلوامہ کی صدر میما اختر، ضلع یوتھ صدر سرینگر اور حلقہ خانیار کے پارٹی انچارج محسن ظفر شاہ، سینئر کارکن گلشن جی، کارکن ماسی جی، اور دیگر اشخاص شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا