سیارف خان
راجوری؍؍سابقہ وزیر و ڈی ڈی سی وایس چیرمین شبیر احمد خان نے سرولہ میں ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں بہت سارے لوگوں نے شرکت کی ۔وہیںمیٹنگ میںکئی مسائل اجاگر کیے گئے جس میں سڑکوں کی مرمتی پینے کا پانی و بجلی راشن وغیرہ کے مسائل اجاگر کئے گئے ۔اس موقع پرشبیر احمد خان نے کچھ عوامی مسائل موقع پر ہی حل کیے جس میں سڑک کی تعمیر جوکہ لوہار محلہ سے ناراں والا کلہ سڑک کی شروعات کی ۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی تعمیر کے لیے لوگ کافی عرصہ سے پریشان تھے لیکن شبیر احمد خان کی کوششوں و کاوشوں کی بدولت ہی ان لوگوں کو سڑک سے نوازا گیا۔
وہیں مقامی عوام نے شبیر احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خان غریبوں کا مسیحا اور عوام دوست رہنما ہیں۔ اس موقع پر موصوف کے ساتھ کانگریس کے بلاک صدر الحاج مولانا گلزارحسین منشی خان مجید خان لطیف خان فاروق خان شمیم اختر اور کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت بھی موجود رہیں۔