دارالعلوم غوثیہ رضویہ سنئی کے زیر اہتمام عرس تاج الاسلام وجشن دستار بندی کا انعقاد

0
0

مدارس اسلامیہ کاتعاون فلاح وبہبودی کامیابی وکامرانی کی ضمانت : علمائے کرام
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍دارالعلوم غوثیہ رضویہ سنء سرنکوٹ میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں کے زیر اہتمام شہزادہ حضور تاج الاسلام و المسلمین حضرت قاری سید ظہران علی المعروف مونس میاں رضوی قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی صدارت اور قائد اہل سنت مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی قبلہ نائب صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں کی قیادت میں اور حضرت مولانا حافظ عبد المجید مدنی صدر جماعت اہل سنت ضلع پونچھ کی سیادت میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مفتی سید محمد عارف علیہ الرحمتہ والرضوان کا پہلا سالانہ عرس پاک و جلسہ دستار بندی کا انعقاد ہوا۔
اس عظیم الشان عرس تاج الاسلام و جلسہ دستار بندی میں قرب و جوار سے علمائے کرام،سادات کرام اور عوام اہل سنت نے جہاں کثرت سے شرکت فرما کر اپنے ادارہ دارالعلوم غوثیہ رضویہ سنئی اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا ۔وہیں ادارے سے فارغ ہونے والے قراء عظام کی حوصلہ افزائی فرمائی مقررین کے عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بیانات ہوئے بالخصوص مہمان خصوصی حضرت علامہ ڈاکٹر مفتی محمد ابرہیم مصباحی اسسٹنٹ پروفیسر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے عصر حاضر میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کی ضرورت و اہمیت پر ایک جامع خطاب کیا ۔
ان کے بعد خطیب شہیر حضرت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے نہایت عمدہ بیان فرمایا اور شہنشاہ تکلم وترنم مولانا عبد المجید قادری و حضرت مولانا قاری عبد الغنی مہنڈر و حضرت مولانا سید فداد حسین قادری و دیگر علمائے کرام نے لاجواب مدلل اور مفصل بیانات سے عوام وخواص کو محظوظ کیا آخر میں قاری فرید احمد رضوی نے موسمی تغیر وتبدل کے مابین اس عظیم الشان،تاریخ ساز،فقید المثال کامیاب ترین پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام علمائے کرام،سادات عظام،ائمہ مساجد اور عوام اہل سنت کا شکریہ ادا کیا ۔وہیںشہزادہ حضور تاج الاسلام کے صدارتی کلمات کے بعد صلوٰۃ و سلام اور دعائیہ کلمات پر تقریب عرس تکمیل ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا