علاقہ دھمنستہ سے 70برسوں سے ہورہے سوتیلے سلوک سے اب چھٹکارا ملے گا۔عوام
نمائندہ لا زوال
رام بن // سابقہ سرپنچ مجیب الر حمن نے بلاک رام سو کانگریس صدر کے عہدے کی ذمہ داری باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے۔ کانگریس ورکران کے ساتھ ساتھ پنچایت دھمنستہ (سی) رونیگام کی میں خوشی کا ماحول ہے۔مجیب الرحمن کو بلاک رام سو کا کانگریس صدر بننے پرعوام نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجیب الرحمن نے جس طرح اپنی سرپنچی کے دوران نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کیاہے اورآگے بڑھایا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمن بلاک رام سوکے مستقبل ہیں۔ سیکولر اور ترقی پسند سوچ کے ساتھ وہ سیاست کر رہے ہیں۔عوام رونیگام نے کہا کہ کانگریس بلاک صدر بننے پر ان کی ذمہ داری بڑھی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ عوام اور نوجوانوں کو ساتھ لے کر کانگریس پارٹی کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی جدو جہد کرتے رہیں گے۔مجیب الرحمن میں ایک سیاسی ہو نے کے تمام خصوصیات موجودہیںان کے اوپر بلاک رام سو کی عوام کا بھروسہ ہے ۔بلاک رام سو کی عوام نے کہا کہ مجیب الرحمن کی قیادت میں تمام لوگ کانگریس کے ساتھ چلیں گے اور عوام کی بھلائی کے کام کریں گے۔ جس طرح انہوں نے اپنی سرپنچی کے دوران لوگوں کے سکھ دکھ میں ساتھ دیا اسی طرح بلاک کانگریس صدر کے عہدے پر فائزہ رہ کر بھی اپنا فرض منصبی کو انجام دیتے رہے گے ۔ اس سلسلے میں عوام دھمنستہ نے کہا کہ مجیب الرحمن کی صدارت میں پارٹی آگے بڑھے گی اور آنے والے دنوں میںاور بھی نوجوان پارٹی سے جڑے گے اور پارٹی میں ایک نیا جوش پیدا ہوگا۔ پارٹی کے لئے مجیب الرحمن نے سرپنچ بننے کے بعدبہت بڑے پیمانے پر کام کیا تھا تب جاکر انہیں اس عہدے کے قابل سمجھا گیا اور پارٹی کے قائد و عوام کو ان پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں عوام کے مسائل اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے گھر گھر جاکر بڑی محنت اور جدوجہد کریںگے۔