زکوٰۃ،، صدقات و عطیات کے ذریعہ ادارہ جامعہ انوارالعلوم کا تعاون کر ثواب دارین حاصل کریں

0
0

مہتمم مرکزی ادارہ جامعہ انوارالعلوم پونچھ حافظ مجید احمد مدنی کی اہل اسلام سے خصوصی اپیل
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں جماعت اہل سنت کے مرکزی ادارہ جامعہ انوارالعلوم پونچھ جس میں تین سو سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں کے مہتمم حافظ مجید احمد مدنی نے رمضان المبارک میں اہل اسلام سے خصوصی تعاون کی اپیل کی کہ ماہ رمضان المبارک میں زکوٰۃ، صدقات و عطیات کے زریعہ اپنے محبوب ادارہ جامعہ انوارالعلوم کا تعاون کر ثواب دارین حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ ہذا جموں وکشمیر میں جماعت اہل سنت کا ایک مضبوط ستون و منفرد ادارہ ہے جس سے کئی طلباء فارغ ہوکر ہندوستان کے کونے کونے میں درس و تدریس و امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں رمضان المبارک میں انکے طلباء مختلف مقامات پر قیام الیل میں قرآن پاک سنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ نے اس کے علاوہ بھی کئی ترقی کی منازل طے کیں اور دائرہ اختیار کو وسیع کرتے ہوئے عصری تعلیم کی شروعات کی اور اس شعبہ میں بھی سبقت حاصل کی اور یہ سبھی عوام کے تعاون و تعلق سے ممکن ہوا اور اسی طرح مستقبل میں بھی عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا