یاتری نواس، سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سونمرگ، کشمیر، ای پی ایف او آفس، لداخ، کرگل میں بھی آگاہی پروگرام منعقد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ریجنل پی ایف کمشنر-I رضوان الدین نے کانفرنس ہال، بڑی برہمنہ انڈسٹریل ایسوسی ایشن، سڈکو کمپلیکس جموں میں ندھی آپ کے نکٹ2.0 کے تحت آگاہی اور آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیاجہاںآجروں اور ملازمین کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے خدشات اور انہیں درپیش مسائل کو کھلے دل سے اٹھائیں۔اس دوران یاتری نواس، سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سونمرگ، کشمیر، ای پی ایف او آفس، لداخ، کرگل میں بھی ایک ساتھ ندھی آپ کے نکٹ 2.0 پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وہیں ندھی آپ کے نکٹ 2.0 میں پنشن کی ادائیگی کے سات آرڈر پنشنرز کے حوالے کیے گئے۔
اس دوران رضوان الدین، ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر-I، للت مہاجن، صدر بی بی آئی اے ،اجے لینگر نائب صدر، ویراج ملہوترا جنرل سکریٹری، دیویندر سنگھ، انفورسمنٹ آفیسر،پریت پال سنگھ، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر،شمشیر سنگھ، سینئر ایس ایس اے اور بڑی برہمنہ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ممبران موجود تھے۔
وہیںای پی ایف او، جموں اور صنعتی برادری کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے بی بی آئی اے کے صدر للت مہاجن نے اپنے صدارتی کلمات میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن، جموں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رضوان الدین، ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر-I، نے اسٹیک ہولڈرز کو ندھی آپکے نکٹ 2.0 کے تحت ای پی ایف او کے تحت اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔وہیںبات چیت کے دوران، موجود ممبران نے ای پی ایف او آفس سے متعلق کئی مسائل اٹھائے جن کے لیے ممبران سے فیڈ بیک فارم لیے گئے اور موقع پر ہی رضوان الدین، ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر-Iکی طرف سے ہدایات دی گئیں۔
وہیںریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر، جموں و کشمیر اور لداخ رضوان الدین نے سیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے آج کے حالات میں سماجی تحفظ کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے ایمپلائز پنشن سکیم، 1995 اور ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس سکیم، 1976 کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی۔تاہم ورکشاپ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی جہاں پی ایف کمشنر شری رضوان الدین نے اداروں اور ملازمین کو درپیش مسائل سنے۔ ایک ہینڈ ہولڈنگ اور انٹرایکٹو سیشن ایک اور گھنٹے تک جاری رہا جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز لائیو گئے اور سیکھے کہ انہیں درپیش مسائل اور ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ کو نافذ کرنے میں تنظیموں کے مسائل سے کیسے نمٹا جائے۔