چکھڑی میں ایک کروڑ اڑتیس لاکھ جبکہ براچھڑ کے لئے دوکروڑ ساڑے اناسی لاکھ مختص
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل کے بلاک لورن کی دوپنچائیتوں میں اج محکمہ جل شکتی کی جانب سے جل جیون میشن کے تحت سکیم کا اغاز کیاگیا۔ جس دوران ضلع ترقیاتی کونسل ممبر چوہدری ریاض احمد ناز بطور خاص شریک ہوئے اورافتتاحی رسم اداکی۔ جب کہ ان کے ہمراہ محکمہ کے آفیسران اور کارکنان کے علاوہ پنچائیت نمائیندگان نے بھی شرکت کی۔ جہاں چکھڑی بن پنچائیت کے لئے ایک کروڑ اڑتیس لاکھ دو ہزار جبکہ براچھڑ اور مہارکوٹ کے لئے. دوکروڑ انیاسی لاکھ پچاس ہزار روپیہ کی لاگت سے یہ اسکیم مکمل ہونگی۔ جس کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل ممبر کے ہاتھوں کیاگیا۔ چکھڑی اور براچھڑ میں موصوف کی آمد پر لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ ہوسکتاہے۔اب عوام کی ایک دیرینہ مشکل کا حل ممکن ہوسکے گا اور برسوں سے پانی کو ترس رہے لوگ اب راحت کی سانس لیں گے۔ محکمہ جل شکتی کے افیسران نے سکیم کے حوالے سے عوام لو جانکاری دی۔