ریاض آتش اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی سے دہلی میں ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
نئی دہلی :سابقہ اوقاف ایڈمنسٹریٹر پونچھ’سرنکوٹ و سماجی کار کن ریاض آتش نے دہلی میں وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے ایک خاص ملاکات کی- مدلل گفت و شنید کے دوران جموں و کشمیر میں اقلیتی عوام کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کر کے مثبت حل نکالنے کی آتش نے گزارش کی-کہا کہ بےروزگاری نے جموں وکشمیر کو بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیاہوا ہے نوجوان طبقہ مایوسی کی زد میں آئے ہیں مختلگ محکمہ جات میں اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں عام بھرتی کی اشد ضرورت ہے تاکہ بے روزگاری دور کی جاسکے-محکمہ تعلیم میں ماسٹر’ہیڈماسر’زونل ایجوکیشن آفیسران و مختلف مضامین کے لیکچرار کی سینکڑوں اسامیاں بھی خالی پڑی ہیں سرکار کی خاص توجہ درکار ہے- علاوہ ازیں جموں و کشمیر کے لئے حج کوٹہ بڑھانے کی بھی آتش نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں اس بار حج پر جانے والے پیچھے رہ گئے جس سے سب کے جزابات کو ٹھیس پہنچی ہے کہا کہ کوٹہ کو بڑھایا جائے تاکہ لوگ راحت محسوس کرسکیں-آتش نے وقف زمینوں کے سلسلہ میں بھی تفصیل سے بات کی-وزیر موصوف نے تمام مسائل کو غور سے سننے کے بعد اولین فرصت میں حل کرنے اور کروانے کی یقین دہانی کروائی تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا