رہین گائیڈنس سینٹر بھیونڈی میں یوم رہنمائی کا میابی سے ہم کنار

0
0
بروز سنیچر مورخہ 14 جنوری 2023 کو یوم رہنمائی (کریئر گائیڈنس ڈے) نہایت شاندار طریقے سے منایا گیا۔تقریب کی صدارت روزنامہ راشٹریہ سہارا کے نامی نگار محمد اسعد قاسمی نے فرمائی ۔انصاری عبدالمجید عبد العزیز (کریئر کونسلر), مومن فاروق گہلوت ( سیکریٹری شمع عوامی ادارہ بھیونڈی) ،بطور مہمانان کے شریکِ ہویے رہین گائیڈنس سینٹر کی انچارج مومن زیبا فیاض نے مہمانان کاخیر مقدم کیا۔افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے معروف کرئیر کونسلر نے کہا کہ ہر سال 14 جنوری کرئیر گائیڈنس کے طور پر منایا جاتاہیے۔صحیح وقت پر صحیح اور مناسب کرئیر کا انتخاب بہت ضروری ہئے ۔ طلبہ کے لیے حکومت مہاراشٹر نے کہا کرئیر پورٹل شروع کر کے طلبہ والدین اساتذہ کے لیے آ سانی فراہم کر دی ہیے۔طلبہ اپنے سرل آئی ڈی کے ذریعے سینکڑوں کریئر ،مقابلہ جاتی امتحانات اور ہر قسم کی اسکالر شپ کی معلومات دستیاب ہے۔طلبہ اس پورٹل سے ضرور فیض حاصل کریں ۔
کرئیر کونسلر عبد المجید انصاری نے ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کیا ہے اس پر سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ طلبہ اپنے ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کی مناسبت سے کرئیر کا انتخاب کریں تو ترقی کے عروج تک پہنچ سکتے ہئں۔مومن فاروق گہلوت نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ آج یوم رہنمائی کے موقع پر ابھی سے ہی اپنا ہدف بنا لیں کہ انہیں مستقبل میں کیا بننا ہیے۔اردو زبان کے ساتھ ساتھ مراٹھی ہماری ریاستی زبان اور بین الاقوامی زبان انگریزی پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔ خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے  محمد اسعد قاسمی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بہت ضروری ہے ۔اخلاق کے معاملے میں ہماری قوم پیچھے ہوتی جاتی ہیے۔ ہماری قوم دنیا میں۔ داعی اور رہبر کی حیثیت سے آ ہی تھی لیکن افسوس آ ج ہمیں ہی اس کی ضرورت محسوس ہو رہی ہیے۔راتوں میں جاگنا ہم نے اپنا سوا بنا لیا ہیے۔ نشہ خوری میں ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی  ملوث ہوتے جارہے ہیں ۔ان سب کی اخلاقی تربیت بہت ضروری ہیے۔ تقریب کا آغاز اختر رضا کی  تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ نظامت کا اہم فریضہ مومن فیاض احمد غلام مصطفی نے انجام دیا۔ مومن ابراہیم ،محمد عمر، مومن فضہ فاطمہ فیاض احمد، ردا بانو، منتشا ،  اختر رضا ،عبدالرحمن نے اس یوم رہنمائی کے موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مومن زیبا فیاض نے شکریے کا اہم فریضہ انجام دیا۔ایاز احمد (ایل آ ی سی ایجنٹ) کے ساتھ ساتھ رہیں گائیڈنس سینٹر کے تمام عہدیداران و اراکین کا بھرپور تعاون شامل رہا
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا