رویندر رینا نے سری نگر میں کشتی کے سانحے میں مبتلا خاندانوں سے ملاقات کی

0
63

متاثرین کوتمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پارٹی کے غیر متزلزل عزم کا یقین دلایا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ رویندر رینا، صدر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر نے حالیہ المناک کشتی حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور مدد کرنے کے لیے سری نگر کے گنڈبل بٹوارہ علاقے کا دورہ کیا۔وہیںسوگوار خاندانوں کے بے پناہ نقصان اور درد کو تسلیم کرتے ہوئے، رینا نے انہیں اس مشکل دور میں تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پارٹی کے غیر متزلزل عزم کا یقین دلایا۔ رینا کے ہمراہ پارٹی کے ممبران تھے جن میں ضلع صدر سری نگر اشوک بھٹ، پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر، میڈیا انچارج ایڈوکیٹ ساجد یوسف شاہ، سوشل میڈیا انچارج ساحل بشیر بھٹ و دیگران تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا