دریند گاندربل میں خستہ حال سڑک لگاتار ٹریفک جام کا موجب

0
55

سڑک پر صبح شام گھنٹوں لگ جاتا ہے ٹریفک جام،محکمہ آر اینڈ بی تماشاہی
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل قصبے میں اگرچہ ٹریفک جام کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم پچھلے تقریبا ایک مہینے سے ضلع کی مین شاہراہ کے دریند کے مقام پر سڑک کی زبردست خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک کی آواہ جاہی میں خلل پڑ جاتا ہے جس سے گھنٹوں ٹریفک جام لگ جاتا ہے جس سے ملازم پیشہ۔تاجر حضرات بیماروں اور دیگر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقام سونمرگ جانے والے سیاحوں کو صبح شام دریند سے گاندربل اور گاندربل سے ناگہ بل تک منٹوں کا سفر گھنٹوں طے کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات کئی سیاح گاڑیاں ناگہ بل سے ہی واپس کسی دوسرے سیاحتی مقام جانے کو ہی ترجی دیگر موڈ جاتے ہیں اگرچہ کچھ عرصہ قبل اس شاہراہ کی دیکھ بال بیکن کے سپرد تھی تاہم سمبل منی گام بائی پاس کے مکمل ہونے کے بعد اس شاہراہ کو آر اینڈ بی کے سپرد کیا گیا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مقامی پر کافی عرصے سے سڑک خستہ حال ہے تاہم محکمہ آراینڈ بی اس کی مرمت کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل کی توجہ اس شاہراہ کی طلب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی فوری مرمت کی جائے تاکہ مسافروں کو کسی طرح کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا