روڈ سیفٹی کو فروغ دیں:کاہرہ میں بیداری پروگرام کا انعقاد

0
114

روڈ سیفٹی کو ترجیح دیں اورذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے سفیر بنیں:مقررین
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ؍؍روڈ سیفٹی کو فروغ دینا: ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ اور اے آر ٹی او ڈوڈہ راجیش گپتا کی رہنمائی میں کاہرہ، ڈوڈہ میں نیشنل روڈ سیفٹی ماہ 2024 بیداری پروگرام منعقد ہوا۔وہیںاے آر ٹی او ڈوڈہ نے تقریب میں کہا کہ ہیلمٹکے علاوہ گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ وہیںانسپکٹر رابن پریہار نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ روڈ سیفٹی کو ترجیح دیں اورذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے سفیر بنیں ۔واضح رہے اس پہل کا مقصد حادثات کے واقعات کو کم کرنے کے لیے روڈ سیفٹی کے طریقوں اور ضوابط کے بارے میں بیداری کو بڑھانا ہے۔وہیں اے آر ٹی او ڈوڈہ، راجیش گپتا نے تقریب کے دوران روڈ سیفٹی کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی تلقین کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا