روسی کھلاڑیوں کے ڈیٹا سے چھیڑ چھاڑ کے ملے ثبوت

0
0

ماسکو،   (یو این آئی ) روسی جانچ کمیٹی نے کہا ہے کہ اسے ماسکو ڈوپنگ لیبارٹری کی سابق سربراہ گرگوري روڈچینکوو کے خلاف ثبوت ملے ہیں کہ انہوں نے روسی کھلاڑیوں کے ڈوپنگ کے اعداد و شمار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیٹریکو نے ہفتہ کو اپنے بیان میں اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے کمپیوٹر فارنسک جانچ کی تھی جس کی نقول کو واڈا ماہرین کو بھی بھیجا گیا ہے ، جن کے مطابق بھی ابتدائی اعداد و شمار میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی ہے اور نمونوں کے درست ہونے کی بھی تصدیق ہوتی ہے ۔بیان کے مطابق کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ لیبارٹری میں سال 2015-16 کے دوران جو بھی اس کے سربراہ تھے ان کی اعداد و شمار تک رسائی تھی۔ کمیٹی نے ساتھ ہی کہا کہ واڈا نے دعوی کیا تھا کہ 2018-19 میں لیبارٹری میں جو اعداد و شمار لئے گئے تھے ان کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ ہوئی تھی، جبکہ ڈوپنگ سینٹر میں اس وقت سب کی پہنچ تھی۔پیٹریکو نے کہاکہ کمیٹی نے جو بھی ثبوت جمع کئے ہیں وہ اشارہ کرتے ہیں کہ روڈچینکوو اور کچھ دیگر نامعلوم افراد نے اعداد و شمار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے 9 دسمبر کو متفقہ طور پر روس پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے لیے چار سال کی پابندی لگا دی تھی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا