روزگار میلے میں 75 ہزار تقرری نامے تقسیم کئے گئے

0
0

لاکھوں نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے وقت وقت پر تقرری نامے سونپے جائیں گے:وزیراعظم
یواین آئی

نئی دہلی؍؍بیروزگاری کے شکار نوجوانوں کے لیے آج کا دن کچھ راحت لے کر آیا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں روزگارمیلے کا آغاز کیا جس میں 75 ہزار تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔یہ روزگار میلہ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ عہدوں پربھرتی کی مہم کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقرری لیٹر حاصل کرنے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ’’ہندوستان کی نوجوان طاقت کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ گزشتہ آٹھ برسوں سے ملک میں روزگار اور خود روزگار کی جو مہم چل رہی ہے، آج اس میں ایک اور کڑی شامل ہو رہی ہے۔ یہ روزگارمیلے کی کڑی ہے۔ آج مرکزی حکومت آزادی کے 75 برسوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے 75 ہزار نوجوانوں کوایک پروگرام کے تحت تقرر نامے دے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں اسی طرح کے لاکھوں نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے وقت وقت پر تقرری نامے سونپے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے زیر اقتدار اور بی جے پی زیر اقتدار کئی ریاستیں بھی اسی طرح کے میلوں کا انعقاد کریں گی۔ جموں و کشمیر، دادرا اور نگر حویلی، دمن دیو اور انڈمان نکوبار میں بھی آنے والے دنوں میں اسی طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرکے ہزاروں نوجوانوں کو تقرری لیٹردینے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا، "آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ پچھلے 7-8 سالوں میں، ہم نے نمبر 10 سے نمبر 5 تک کی چھلانگ لگائی ہے۔ یہ درست ہے کہ دنیا کے حالات اچھے نہیں ہیں، کئی بڑی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری، بہت سے مسائل اپنے عروج پر ہیں۔ 100 سال میں ا?ئے سب سے بڑے بحران کے اثرات 100 دنوں میں ختم ہو جائیں گے، ایسا نہ ہم سوچتے ہیں، نہ ہندوستان سوچتا ہے اور نہ ہی دنیا محسوس کرتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود بحران بڑا ہے، دنیا بھر میں ہے اور اس کے اثرات چاروں طرف ہو رہے ہیں، اس کے مضر اثرات بھی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہندوستان مضبوطی کے ساتھ مسلسل نئے نئے قدم اٹھاکر تھوڑا سا خطرہ مول لے کر بھی یہ کوشش کر رہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو اس عالمی بحران سے کیسے بچا سکتے ہیں؟ ہمارے ملک پر اس کے اثرات کو کیسے کم کیا جائے؟مسٹرمودی نے کہا کہ حکومت ملک میں ایسا ماحول تیارکررہی ہے، جس میں زراعت، پرائیویٹ سیکٹر اور چھوٹی صنعتوں کی طاقت بڑھے۔ حکومت کا سب سے بڑا زور نوجوانوں کی ہنر مندی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑی تعداد میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بینکنگ سسٹم تک انتہائی محدود لوگوں کی رسائی بھی تھی۔ یہ رکاوٹ بھی دور ہو گئی ہے۔ مدرا یوجنا نے ملک کے دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں انٹرپرینیورشپ کو بڑھایا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک تقریباً 20 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملک کی نوجوان آبادی کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ آزادی کے امرت کال میں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے محرک ہمارے نوجوان ہیں۔ آج جن لوگوں کو تقرری کا لیٹر ملا ہے، ان سے میں خاص طور پر یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ جب بھی دفتر آئیں گے، اپنے کرتویہ پتھ کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ آپ کو عوام کی خدمت کے لیے تعینات کیا جارہا ہے۔ 21 ویں صدی میں ہندوستان میں سرکاری سروس صرف سہولیات کانہیں، بلکہ مقررہ وقت میں کام کرکے ملک کے کونے کونے سے لوگوں کی خدمت کرنے کا ایک عزم اور سنہری موقع ہے۔ حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، خدمت کے جذبے کی فکر اور وقت کی پابندی کو ہرحال میں ہم سب مل کرقائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا