جموں// روبینہ کوثر نے جموںوکشمیر رورل لائیولی ہُڈمشن ( جے کے آر ایل ایم ) کے مشن ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالا۔ عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اُنہوں نے متعلقہ افسروں کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں اُنہوں نے جے کے آر ایل ایم کی سرگرمیوں کو مزید استحکام بخشنے کی ضرورت اُجاگر کی۔ ڈائریکٹر موصوفہ نے محکمہ کے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض تن دہی ، محنت اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔اُنہوں نے اپنے عملے کو یقین دِلایا کہ وہ اُن کے ایماندارانہ کارکردگی کی قدر کرتے ہوئے اُنہیں مکمل تعاون دے گی تاکہ مشن سے متعلق تمام سرکاری کام کاج بخوبی انجام دیا جاسکے۔ ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جموں، سٹیٹ پروجیکٹ منیجر ( فائنانس) ، سٹیٹ پروجیکٹ منیجر ( آئی بی اینڈ سی بی ) اور دیگر اُمید پروگرام سے متعلق عملے کے ممبران اِس موقعہ پر موجود تھے۔