رنگوں کے تہوارہولی پرادبی کُنج جموں کی گےتوں بھری شام نِشست مےں گلو کاروں و شعرا نے اپنی شعری تخلےقات سے سماں باندھ دےا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں رنگوں کے تہوارہولی کے موقعہ پر کثےر اللسانی ادبی تنظےم ادبی کُنج جے اےنڈ کے جموں کے زےراہتمام اِس کے ادبی مرکز واقع کڈذی سکول تالاب تِلّو جموں مےں اےک سب رنگ مترنّم گےتوں بھری نِشست ’ اےک شام گےتوں کے نام ‘کا اِنعقاد ہوُا۔جِس مےں شہر کے مختلف حِصوّں سے مختلف زبانوں کے اُدبائ، شعراء، گلوکار و دےگرشاےقےن شعرو سُخن اور عاشقِ موسےقی نے کثےر تعداد مےںشرکت کی ۔ اِس رنگا رنگ سُرمئی نِشست کی صدارت کے فرائض اُردوُ زبان کے جانے مانے گےت و غزل کے شاعرسردار مالک سنگھ وفا نے سر انجام دِئے۔ جبکہ ہِندی کے معروُف گیت کار ڈاکٹر امر سنگھ مہمانِ خصوی اور سرکردہ گلو کا ر وشاعر چمن سگوچ مہمانِ ذی وقار تھے۔ نظامت کے فرائض تنظےم کے ادبی سےکرٹری بِشن داس خاک نے ادا کِئے۔ نِشست کے آغاز مےں تنظےم کے صدر شام طالب نے ہولی کے مختلف پہلوو¿ں پر سےر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے ہولی سے متعلقہ روائےتی داستان کے محتلف حقائق کو منظرِ عام پر لاےا۔جبکہ آرش دلموترہ چےئرمےن ادبی کُنج کے علاوہ امر سنگھ اورمالک سنگھ وفا نے بھی ہولی کے مختلف پہلوو¿ں کو روشن کِےا۔آج کے نثری دوَر مےںاےک اُردوُ مضمون ’مےرے گےت تُمہارے نام‘ از شام طالب۔ اےک ڈوگری لےکھ اَس تے ہولی دے رنگ‘ از آرش دلموترہ۔ ہولی کھےلے نند لالا((ہِندی) سنتوش نادان نے پےش کِےا۔اِس رنگا رنگ شعری دوَر مےں شعراءو گلوکاروں نے اپنے دےگر کلام، نظمےں و ہولی کے گےت پےش کر کے ماحول پہ وجد سا طاری کر دِےا۔اِس موقعہ پر گلوکار چمن سگوچ نے خصوُصی طور شام طالب کی اےک اُردوُ غزل ’خواب تھا مےرا چُراےا آپ نے نےند سے اکثر جگاےا آپ نے ‘گا کر سماں باندھ دِےا ۔ نِشست کے شعری دوَرمےں مختلف زبانوں مےں مختلف کلام پےش کرنے والے کُچھ شعراءکے اِسمائے گرامی اِس طرح ہےں۔ڈاکٹر امر سنگھ، آرش دلموترہ ،مالک سنگھ وفا،سنتوش شاہ نادان، معصوم کشتواڑی، کلبےرسنگھ بادل(پٹےالہ)، خورشےد کِشتواڑٰی،شمس راجن، راز رےاض سوہل، عبدال جبّار، راج کمل ،محمّد باقر صبا،،کے آر سلگوترہ، سنجےو کُمار ،منظور بڈانہ، راجےو کُمار ،مہاراج کرشن اور شام طالب۔ نِشست کا اِختتام آرش دلموترہ چےئرمےن کی طرف سے پےش کردہ شُکرےہ کی تحرےک سے ہُوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا