رشی کلم نے احتجاجاًاسمبلی الیکشن میں حصہ لینے سے دستبردارہوئے

0
0

کہا عوام میری خیر خواہ تھی کہ میں انتخابات لڑوں کئی وجوہات کی بناءپر نہیں لڑوں گا
لازوال ڈیسک
جموںسماجی اور سیاسی کارکن انجینئررشی کلم نے جموں و کشمیر میں دیوسر حلقہ انتخاب ضلع کولگام سے اسمبلی انتخابات لڑنے کا ارادہ کیا تھا ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ متعلقہ حکام کے عدم تعاون، مذموم عزائم اور غیر مہذب رویہ کی وجہ سے احتجاج کے نتیجے میں دیوسر حلقے سے الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد مجھے چاہتی تھی کہ میں انتخابات میں حصہ لوں لیکن میں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا۔انہوں نے حلقے کے اپنے خیر خواہوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا