ادبی محفل چناراں کی چھاں اور صدائے گجر ادبی انجمن کے زیر اہتمام آن لائنز محفل مشاعرہ کا۔انعقاد

0
0
منظور حسین قادری
 ادبی محفل چناراں کی چھاں اور صداۓ گجر ادبی انجمنوں کے زیر سایہ ایک آنلاٸین محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیاشام کی اس آن لاٸین  ادبی نشت کی صدارت انجمن ادبی محفل چناراں کی چھاں کے صدر گوجری زبان و ادب کے نامور شاعر ادیب اور مصنف چوہدری محمد ادریس شاد صاحب کر رہے تھے جبکہ اس محفل مشاعرہ کے سرپرست اعلیٰ صداۓ گوجر میڈیا و سانجھی تہزیب گوجری زبان و ادب جموں و کشمیر کے سابق صدر میاں محمد یوسف صاحب اور مہمان ذی وقار گوجری زبان و ادب کی مشہور شاعرہ و ادیبہ چوہدری نسیم اختر صاحبہ نے سر انجام دییے ۔ جبکہ نظامت کے فراٸض جنرل سیکرٹری انجمن ادبی محفل چناراں کی چھاں محمد یونس انجم نے نبھاۓاس محفل مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت مقبول ﷺ محمد شفیع شوق نے پیش کی بعد ازاں ناٸب صدر ادبی محفل چناراں کی چھاں کنیز فاطمہ عفت صاحبہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے حاضرین محفل کا استقبال کیا۔دوران مشاعرہ کلب ہاٶس پلیٹ فارم پر محفل کو کامیاب بنانے کے لٸےخالد راحت اعوان محمد شفیع شوق اور لیاقت حسین لیاقت کی معاونت رہی۔ جن شعرا نے اپنے خوبصورت کلام پیش کٸے ان کے اسم گرامی ہیں۔ لیاقت حسین لیاقت محمد شفیع شوق شاہ جہان سجاد محمد یونس انجم  کنیز فاطمہ عفت چوہدری زاٸیدہ خانم  پریز فرحت خالد راحت اعوان خدا بخش خیالی میاں محمد یوسف اور چوہدری محمد ادریس شادمحفل کے اخر میں چوہدری محمد ادریس شاد نے أپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ادب و زبان کی خدمت رنجش تنقید براۓ تنقید حسد اور منافرت سے بالا تر ہونی چاۓ اور اس میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزاٸی کی ضرورت ھے۔تمام انجمنوں اور اداروں کو مل کر ادب کو پروان چڑھانے کی ضرورت ھے تاکہ گوجری زبان اٹھویں شیڈیول کے جس حق کی خاطر ترس رہی ھے وہ اس قدیم ترین اور وسیع آبادی کے بولنے والی گوجری زبان کو مل سکے۔نٸے لکھاڑیوں کی رہبری ہو اور ادبی میدان میں لکھاڑیوں کا اضافہ ہو۔۔۔ آخر میں محفل مشاعرہ کا اختتام چیرمین ادبی محفل چناراں کی چھاں شاہجان کی تحریک شکرانہ کے ساتھ ہوا
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا