رسین گائوں میں محکمہ پی ایچ ای پانی کی سہولت بحال کرے:ٹھاکر

0
76

محکمہ کی غفلت شعاری کیخلاف لوگ سڑکوں پراُترے،جم کرکیااحتجاج
ونے شرما

اودھمپور؍؍تحصیل رام نگر کے رسین گائوں میں پانی کی بھاری قلت کو لے کر مقامی لوگوں نے ٹھاکر کی صدارت میں بھاری تعداد میں سڑکوں پر اتر آئے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف زور دار مظاہر کیا۔رسین گائوں سے پانی دوردراز کے گائوں میں تو بھیجا جارہا ہے لیکن مہرا بڈال، ڈمک، چٹین، اسکرہ، چرنڈی، ترسوٹ، مانڈ، مخری، للیتر، مجوا کے لوگوں کو پانی کی سہولت نہیں مل پارہی ہے۔رام نگر کے رسین گائوں میں پانی کی بھاری قلت کو لے کر مقامی لوگوں نے مظاہر کیا انہوں نے مظاہرے کیدوران کہا کہ ہمیں پانی کی سہولت کے بغیر نہ رکھا جائے۔وہیں تھاکر نے کہا کہ جس طرح باقی علاقوں میں بھیجا جارہا ہے اسی طرح ہمارے گائوں میں بھی پانی کی سہولت جلد سے جلد دی جائے۔مظاہرین میں جگدیو سنگھ، ملکھراج، رتن شرما، مولراج، وجے کمار، روی شرما، مکھن لال وغیرہ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے گائوں سے پانی باقی گائوں تک تو جارہا ہے لیکن ابھیتک ہمیں پانی سے محروم رکھا گیا ہے جس وجہ سے ہمیں چار پانچ کلو میٹر تک پیدل چل کر پانی لانا پڑتا ہے وہیں نرندر سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جان بوجھ کر لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے میںدیر کررہا ہے جو برداشت نہیں کیاجائے گاانہوں نے کہا کہ اس گھمبیر مسلئہ کو لے کر ہم نے کئی بار اعلی حکام سے بھی بات چیت کی لیکن محکمہ کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی انہوں نے کہا کہ رسین گائوں میں ایک پروجیکٹ70لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کئے گئے تھے لیکن ان پروجیکٹوں میں سے صرف دس لوگوں کو ہی سہولت مل پائی ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ اگر وہ70لاکھ سے دس لوگوں کو پلاسٹک کا ٹینک لا کر دیتے تو کم سے کم دس لوگوں کو تو پانی کی سہولت ملتی۔انہوں نے کہا کہ اگر شہروں میں کوئی چھوٹا سا مسلہ بھی بن جاتا ہے لیکن گائوں میں کئی روز گزرجانے کے بعد بھی لوگوں کی مشکلات کا حل نہیں نکالا جاتا۔اسی کے چلتے تھاکر کی صدارت میں چلے مظاہرے میں مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اودھمپور اور ریاست کے گورنر سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ رسین گائوں کے لوگوں کو پانی کی سہولت جلد سے جلد مہیا کروائی جائے نہیں تومحکمہ پی ایچ ای کے دفتر کے باہر آکر نیشنل ہائی وے کو جام کر کے زوردار مظاہرہ کیا جائے گا جس کی ذمہ داری صرف محکمہ پی ایچ ای پر ہی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا