راہل گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی بھارت جوڑو یاترا کا ایک سال مکمل ہوا

0
0

کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے راجوری میں ایک سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ اج سے ایک سال قبل کانگرس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا پیدل شروع کی تھی اور پورے ملک کے لوگوں کو یہ پیغام دیا تھا کہ نفرت چھوڑو اور بھارت جوڑو اس موقع پر راہل گاندھی نے کنیا کماری سے اپنی یاترا کا اغاز کیا تھا اور پیدل چلتے ہوئے کشمیر پہنچے تھے اور کشمیر میں اختتام کیا تھا ایک سال مکمل ہونے پر کانگرس پارٹی کے کارکنان نے راجوری میں ایک اور ریلی نکالی یہ ریلی ڈاک بنگلور سے نکلی اس ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کانگرس کے کارکنان موجود تھے ان کی طرف سے بھارت جوڑو نفرت چھوڑو کے نعرے لگائے گئے ریلی میں کانگرس کے ضلع صدر اور سابقہ وزیر شبیر احمد خان بھی شامل ہوئے اس موقع پر شبیر احمد خان نے کہا جس طرح راہل گاندھی نے بھارت چھوڑو یاترا شروع کی تھی اس کا اثر پورے ملک میں دکھائی دے رہا ہے انہوں نے کہا اب پورے ملک میں لوگ کانگریس پارٹی کے ساتھ جڑ رہے ہیں انہوں نے کہا موجودہ سرکار نے جس طریقے سے نفرت کا بازار گرم کیا ہے کانگرس اس کے اوپر مرہم لگانے کا کام کر رہی ہے انہوں نے کہا وہ دن دور نہیں جب پنچائت سطح سے لے کر پارلیمنٹ تک پورے ملک میں ایک بار پھر کانگرس کی سرکار ہوگی اور امن چین خوشحالی اور بھائی چارہ دوبارہ سے لوٹ ائے گا انہوں نے کہا کانگرس نے جو کام اس ملک کے لیے کیے ہیں وہ کوئی اور سیاسی جماعت نہیں کر سکتی انہوں نے عوام سے اپیل کی بڑھ چڑھ کر کانگرس کا ساتھ دیں اور کانگرس کو مضبوط کریں اس موقع پر سینیئر رہنما رجیش گپتا پروفیسر وقار خان مرزا جاوید چوہان پشوندر گپتا کے علاوہ پارٹی کے اور بھی سینیئر رہنما اور بڑی تعداد میں ورکر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا