انجینئر محمد قاسم کو پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا

0
0

خطہ پیر پنجال اور گجر بکروال طبقہ کو بڑا نقصان:انقلابی
مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کا خراج عقیدت پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍دوداسن راجوری میں ہزاروں لوگوں نے پر نم آنکھوں سے سابقہ چیف انجینئر پی ڈی ڈی محمد قاسم کو سپرد خاک کیا۔واضح رہے مرحوم حرکت قلب بند ہونے سے دنیا فانی کو خیر آباد کہہ گئے ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں اپنی نمایاں خدمات انجام دیںاور بطور چیف انجینئر چند برس قبل سبکدوش ہوئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر میاں الطاف احمد، سابق ایم ایل اے قمر حسین،سائیں عبدالشید اور بڑی تعداد میںسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ان کے انتقال پر ملال پر چوہدری رشید اعظم انقلابی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے انتقال پر ایک بڑا نقصان قرار دیا۔انقلابی نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ان کے انتقال سے خطہ پیر پنجال اور گجر بکروال طبقہ کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغنی، ڈاکٹر نثار احمد ، ڈاکٹر جاوید اقبال ،ایس ایس پی شمشیر احمد،شریف چوہان، ایس ایس پی محمدارشاد، ایس ایس پی محمود احمد، ممتاز احمد ڈائریکٹر آر ڈی ڈی ، انجینئر محمد عبداللہ، پروفیسر بشیر احمد و دیگران نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا