رانا نے گورنر کو شری ماتا وشنو دیوی قدیم راستے کی بحالی کیلئے INTACHرپورٹ پیش کی

0
42

کہا اس راستے کو کھولنے سے عقیدت مندوں کو تاریخی مقامات کی جانکاری حاصل ہو گی
لازوال ڈیسک
جموں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنگھ رانا نے ریاستی گورنر کو زری ماتا وشنو دیوی کو جانے والے قدیم راستے کی بحالی کیلئے INTACHرپورٹ پیش کی جو نگروٹہ حلقہ انتخاب کے کئی مندروں سے گزرتا ہوا ماتا وشنو دیوی کو پہنچتا ہے ۔رانا نے ریاستی گورنر جو کہ ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں کو ایک تفصیلی رپورٹ جو انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹس اینڈ کلچرل ہیریٹیج نے تیار کی ہے راج بھون جموں میں پیش کرتے ہوئے اس راستے کی بحالی پر زورد یا ۔انہوں نے گورنر کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شرائن بورڈ کیلئے یہ بہتر قدم رہے گا کہ اس راستے کی بحالی کی جائے اور اس کا ساری ترقی بورڈ کے تحت کی جائے انہوں نے کہا کہ INTACHنے اس رپورٹ کو تیار کرتے ہوئے تمام پہلوﺅں کو شامل کیا ہے ۔واضح رہے اس راستے کی شروعات نگروٹہ کے گاﺅں جگٹی سے ہوتی ہے اور جگدمباماتا کھیر بھوانیمندر جگٹی،درگا ماتا مندر پنگالی، شیو مندر،ٹھنڈا پانی، شیو شکتی مندر،راجہ مندلیک مندر اور راجہ موالگڑھ مندر، مڑھ، دربی،کالی ماتا مندر، گنڈلا تالاب، رام دربار، شیو مندر بمیال، اولی مندرسےب گزرتا ہوا جاتا ہے ۔رانا نے کہا کہ تاریخی راستے کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے اور اس راستے کو کھولنے سے عقیدت مندوں کو تاریخی مقامات کی جانکاری حاصل ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا