رام بن میں گنپتی بپا موریہ کی شوبھا یاترا کاا نعقاد

1
0

 

شوبھم انتال

رام بن //جموں کشمیر ریاست کے رام بن ضلع میں گنپتی موریہ کے جے کاروں اور بھجن کیرتن کی گونج کے ساتھ گنپتی بپپا شوبھا یاترا نکالی گئی ۔ اس سلسلہ میں منگل کو وشو ہندو پرشد کے صدر رام بن چنینی کی طرف سے رام بن کے میتراگنپتی بپپا موریہ ور گنیش فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس دوران بھگتوں کی بڑی تعداد میں گنپتی بپپا کی شوبھا یاترا گنپتی بپپا کی بڑی مورتی اور ڈھول بگل کے ساتھ شروع ہوئی اور میترا بازار کے بعد رام بن مین بازار سے ہوتے ہوئے کووبھاگ رام بن کے دریا چناب کے کنارے پر پہنچی جہاں گنپتی بپپا کی پوجا آرچناکی گئی ۔اس دوران ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن روندر ناتھ سادھو نے گنپتی بپپا کی بڑی شوبھایاترا میں حاضری لگائی اور ریاست میں امن شانتی کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امتاز احمد اور اسٹیشن افسر راجشور سنگھ سلاتھیہ بھی موجود تھے ۔وہیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے جوان تعینات کئے گئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

1 تعليق

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا