رام بن اراضی دھنسنے کا واقعہ:کانگریس کا متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ

0
85

انڈیا الائنس جموں وکشمیر کی تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی:وقار رسول وانی
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کا دعویٰ ہے کہ انڈیا الائنس جموں وکشمیر کی تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے رام بن کے پرنوٹ علاقے میں زمین دھنسنے سے جن کے مکان تباہ ہوئے ہیں ان کو سٹیٹ اراضی فراہم کرنے اور ان کو پنچایت گھر سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
موصوف صدر نے ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کہا: ‘رام بن کے پرنوٹ میں ایک کلو میٹر کا مربع علاقہ دھنس گیا ہے جس سے زائد از تیس مکان زمین میں دب گئے ہیں، مکینوں کو ایک مقامی پنچایت گھر میں منتقل کیا گیا جو نا کافی ہے’۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ متاثرین کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت فنڈ واگذار کئے جائیں اور ان کو پنچایت گھر سے دوسری جگہ جہاں ان کو دو چار کمرے مل جائیں، منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا: ‘حکومت کو چاہئے کہ وہ متاثرین کو مکان بنانے کے لئے سٹیٹ اراضی فراہم کرے اور ان کو مکان تعمیر کرنے کے لئے مالی امداد بھی فراہم کریں’۔
ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کپڑے کے ٹینٹ، کمبل،برتن جیسی چیزیں فراہم کرنا کافی نہیں ہے۔لوک سبھا انتخابات کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وقار رسول نے کہا: ‘انڈیا الائنس جموں وکشمیر اور لداخ کی تمام 6 سیٹوں پر کامیاب ہوگی’۔انہوں نے کہا: ‘جموں اور لداخ کی تینوں سیٹوں پر کانگریس کامیاب ہوگی جبکہ کشمیر کی تین سیٹیں نیشنل کانفرنس حاصل کرے گی’۔ان کا کہنا تھا: ‘لوگ بے روزگاری، سمارٹ میٹر وغیرہ جیسے مسئلوں سے پریشان ہیں اور پڑھے لکھے نوجوان لڑے لڑکیاں دْکھی ہیں’۔
اننت ناگ – راجوری سیٹ کے الیکشن موخر کرنے کے بارے میں کانگریس صدر نے کہا کہ یہ مطالبہ بی جے پی کی اے بی سی ٹیموں نے کیا ہے کیونکہ ان کو اس نشست پر اپنی ہار نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ان ٹیموں پر اپنا غصہ نکالیں گے۔آغا روح اللہ کی تاریخ پیدائش کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘آغا روح اللہ صاحب نے تین بار اسمبلی الیکش لڑا ہے، تینوں بار الیکشن جیتے ہیں، وزیر بھی رہے ہیں اور یہ لوک سبھا انتخابات بھی لڑیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا