راج ناتھ نے ایرو انڈیا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

یہ ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شو ایرو انڈیا کا 14 واں ایڈیشن ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو بنگلورو میں اگلے مہینے کی 13 سے 17 تاریخ تک ہونے والے ایرو انڈیا شو کی تیاریوں کا جائزہ لیا ایرو انڈیا کا اہتمام کرنے والی ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں مسٹر سنگھ کو اس پانچ روزہ ایئر شو سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئیں ۔یہ ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شو ایرو انڈیا کا 14 واں ایڈیشن ہے جو 35 ہزار مربع میٹر میں منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ ہر طرح سے شرکاء کے لیے بھرپور تیاری کریں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایرو انڈیا 2023 صرف ایک ایونٹ نہیں ہوگا، بلکہ یہ دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر میں ملک کی بڑھتی ہوئی طاقت اور ایک مضبوط اور خود انحصار ‘نیو انڈیا’ کے عروج کا عکاس ہوگا۔ یہ ایئر شو ایئر فورس اسٹیشن یلہانکا پر 35 ہزار مربع میٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے 731 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ایرو انڈیا کا تھیم ‘ایک ارب مواقع کا رن وے’ ہے۔ اس کے علاوہ وزرائے دفاع کی کانفرنس اور سی ای اوز کی گول میز میٹنگ ہوگی۔ایرو انڈیا کے دوران ایک پابند تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس کے دوران کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شو کے پانچوں دنوں میں شاندار ائیر شوز بھی پیش کیے جائیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی دفاعی صنعت تبدیلی کے ایک مرحلے سے گزر رہی ہے اور نجی شعبے کی فعال شرکت اس تبدیلی کا سب سے بڑا محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا