راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل بدھ سے شروع

0
0

بھوپال، 13 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مدھیہ پردیش سمیت 9 ریاستوں میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے 7 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مسٹر راجن نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل ریاست میں بدھ 14 اگست سے شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔ ووٹنگ 3 ستمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان بھی اسی دن کردیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا