تلنگانہ میں نامزد عہدوں کو پُرکرنے کی مشق جلد شروع کی جائے گی

0
0

حیدرآباد13اگست(یواین آئی)تلنگانہ میں نامزد عہدوں کو پُرکرنے کی مشق جلد ہی شروع کی جائے گی۔وزیراعلی ریونت ریڈی کے جنوبی کوریا کے دورہ سے واپسی کے بعد بعض اہم نامزد عہدے پُرکرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔اس مرتبہ دیگر کارپوریشنس کے اہم عہدوں کے ساتھ بی سی کمیشن کے چیئرمین کو مقررکئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔پہلے ہی ریاست میں 37کارپوریشنس کے صدورنشین کا انتخاب ہوچکا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں مساعی مکمل کرلی ہے۔اس مرتبہ اُن افراد کو یہ عہدے دیئے جائیں گے جنہیں پہلے مرحلہ میں نامزد عہدوں سے محروم رکھاگیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ دوسرے مرحلے میں جملہ25 نامزد عہدوں کو پُرکیاجائے گا۔ وزیراعلی ریونت ریڈی اس ماہ کی 14 تاریخ کو اپنے غیر ملکی دورہ کو مکمل کرنے کے بعد ریاست واپس ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں نامزد عہدوں کوپُرکرنے کے احکامات جاری کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا