راجیہ سبھا انتخابات:ارون جیٹلی سمیت بی جے پی کے 8امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

0
0

یواین آئی
لکھنو¿اترپردیش میں راجیہ سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کے آخری دن مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سمیت بی جے پی کے 8 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اسمبلی ہاو¿س کے سنٹرل ہال میں مسٹر جیٹلی کے علاوہ اشوک واجپئی، سکل دیپ راج بھر، کانتا کدم، وجے پال سنگھ تومر، ڈاکٹر انل جین، جی وی ایل نرسمہا راو¿ اور ہرناتھ سنگھ یادو نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ، دنیش شرما سمیت بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈران موجود تھے ۔ مسٹر جیٹلی نے 11 بجکر 40 منٹ پر جبکہ دیگر 7 امیدواروں نے تقریبا ڈیڑھ بجے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ راجیہ سبھا میں عددی قوت کے لحاظ سے بے حد اہم اس انتخابات میں بی جے پی کو 10 سیٹوں میں سے 8 سیٹیں ملنی طے ہے جبکہ ایک سیٹ سماج وادی پارٹی کی پکی ہے اور بقیہ ایک سیٹ پر سماج وادی اور کانگریس کی حمایت کے بعد بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار بی آر امبیڈکر کے جیتنے کا مکان ہے ۔ پارٹی اعلی قیادت نے مسٹر جیٹلی کو بطور امیدوار ایک ہفتہ پہلے ہی اعلان کردیا تھا بقیہ 7 سیٹوں کے لئے کل شام دہلی میں پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے اشوک واجپئی کو پارٹی نے راجیہ سبھا کے ٹکٹ سے نوازا ہے حالانکہ راجیہ سبھا کے موجود ہ ایم پی ونے کٹیار کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا