بھاجپاجموں وکشمیرکی ترقی کی وعدہ بند،دفعہ370اور35اے کبھی واپس نہیں آسکتے:چگ
ڈاکٹرجتیندرسنگھ اورترون چگ نے کی شرکت،ہزاروں لوگ اپنے لیڈرکی حمایت میں پہنچے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی اُمیدوار برائے اسمبلی حلقہ جسروٹہ راجیو جسروٹیہ نے بدھ کے روز اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرائے ان کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ اور جموں وکشمیربھارتیہ جنتاپارٹی انچارج ترون چگ بھی تھے۔
راجیو جسروٹیہ کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرانے کیلئے صبح ہی ہزاروں حمایتی ان کی رہائش گاہ پرپہنچنا شرو ع ہوئے ۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ اور پارٹی کے جموں وکشمیرانچارج ترون چگ کے ہمراہ ہزاروں لوگ اس قافلے کاحصہ بنے۔کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کیلئے متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کے دفتر تک پہنچنے سے قبل ان کاکارواں مختلف علاقوں سے ہوتاہوا گزرا اور ہرجگہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے حق میں نعرے بازی ہورہی تھی جبکہ گرد ونواع پارٹی جھنڈوں میں رنگاوہوانظر آیا۔
اس موقع پرجموں وکشمیربھارتیہ جنتاپارٹی کے انچارج ترون چگ نے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک کہاکہ جموں وکشمیرمیں دفعہ370اور35اے کاواپس آناناممکن ہے اوربھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیرکے تعمیروترق اور خوشحالی کے اس سفر کو ایک نئی رفتاردے گی ۔اُنہوں جسروٹیہ کے لئے بھرپورحمایت طلب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی اپنے سنکلپ پترمیں ایک ترقی یافتہ جموں وکشمیرکی تعمیرکی عہد بند ہے۔اُنہوں نے یقین دلایاکہ جموں وکشمیرایک انقلابی تبدیلی اورترقی کادور دیکھے گا۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے تاریخی ترقی دیکھی ہے اورترقی کایہ دورلوگ جاری رکھنا چاہتی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ لوگ کسی بھی صورت میںدفعہ370اور35اے کی واپسی نہیں چاہتی۔اُنہوں نے کہاکہ وہ پراُمیدہیں کہ جموں وکشمیرمیں بھارتیہ جنتاپارٹی اپنی سرکاربنائیے گی۔