راجپورہ کا دور دراز علاقہ سوتل سونہ بنجر بجلی سے محروم

0
108

علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی
شاہین امین
پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے تحصیل راجپورہ کے سوتل سونہ بنجر میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق تحصیل راجپورہ کے سوتل سونہ بنجر علاقے میں بجلی کی ناقص سپلائی کے باعث لوگ ذہنی کوفت کاشکار ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دور افتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے ان کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے حوالے سے متعلقین کو بھی آگاہ کیا گیا تاہم اس کی اور کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پی ڈ ی ڈی کے ملازمین لوگوں کو متواتر بجلی سپلائی کی فراہمی میں ناکام ثابت ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا